24 اگست 2013 - 19:30
شام کے متعلق، اوبامہ اور ٹونی بلئیر میں گفتگو

امریکی صدربارک اوباما اور برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے شام میں مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر اظہار تشویش کیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق، دونوں رہنماوٴں نے شامی حکومت کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ وائٹ ہاوس سے جاری بیان کے مطابق صدر بارک اوباما اور برطانوی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال کے معاملے پر غور کیا گیا۔ دونوں رہنماوٴں نے شامی حکومت کے خلاف عالمی برادری کے ردعمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر بارک اوباما کو شام کے خلاف فوجی کارروائی کے ممکنہ آپشن پر مشتمل سیکیورٹی مشیروں کی تجاویز بھی موصول ہوئی ہیں۔ ان تجاویز کی بنیاد پر طے کیا جائے گا کہ امریکا اوراس کے اتحادی شامی حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا کس طرح جواب دیں گے۔

.......

/169