اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔مصر کی اسلامی یونیورسٹی الازھر کے علماء اور مصر کی وزارت اوقاف نے باہمی نشست میں ایک بیانیہ جاری کر کے ملک کے اندرونی اختلافات کو گفتگو کے ذریعے حل کرنے پر تاکید کی ہے۔یہ نشست جو شیخ الازھر شیخ احمد الطیب اور وزیر اوقاف محمد مختار جمعہ کی موجودگی میں منعقد ہوئی اس میں حکومت کے عہدہ داروں کو مخاطب کر کے کہا گیا: داخلی اختلافات کو گفتگو کے راستے سے حل کیا جانا چاہیے اور مشکلات کو حل کرنے میں قوم و ملت کے ساتھ حکومت کو ہمکاری کرنا چاہیے۔اس بیانیہ میں لوگوں کو بھی مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ داخلی کشیدگی سے پرہیز کریں اور ملک میں گفتگو کا راستہ ہموار کریں۔اس بیانیہ میں مزید آیا ہے کہ فتنہ و فساد کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔ دوسروں کو مصر میں مداخلت کی اجازت ہر گز مت دی جائے اور تمام ادیان الہی کا احترام کیا جائے اس لیے کہ اسلام سب کو احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 اگست 2013 - 19:30
News ID: 455084
مصر کی اسلامی یونیورسٹی الازھر کے علماء اور مصر کی وزارت اوقاف نے باہمی نشست میں ایک بیانیہ جاری کر کے ملک کے اندرونی اختلافات کو گفتگو کے ذریعے حل کرنے پر تاکید کی ہے۔