ابنا: مصری خبر ایجنسی کے مطابق معزول صدر محمد مرسی نے پیر کی رات جیل میں چاقو سے خود کشی کی کوشش کی،لیکن فوجیوں نے انہیں بچا لیا،مرسی کی حامی جماعت اخوان المسلمون کہتی ہے کہ ان اطلاعات کو پھیلا کر سابق صدر کو جیل میں قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے،کیونکہ سچا مسلمان کبھی خود کشی نہیں کرسکتا،محمد مرسی کی نظر بندی کل مزید 15 دن بڑھا دی گئی ہے،مصر میں ایک ہفتے قبل شروع ہوئے خونی کریک ڈاؤن میں تقریباً ایک ہزار افراد ہلاک ہوئے اور ہزاروں زخمی ہوئے ،ترک وزیراعظم طیب اردگان کا کہنا ہے کہ محمد مرسی حکومت کا تختہ الٹنے اور ہنگاموں میں اسرائیل کا ہاتھ ہے کیونکہ مغربی ممالک انتخابی نتائج سے خوش نہیں۔طیب اردگان نے کہاکہ مصری انتخابات سے قبل فرانسیسی وزیرانصاف نے کہاتھا کہ اگر اخوان المسلمون جیت بھی گئی تو اسے تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ کیونکہ جمہوریت کوئی بیلٹ باکس نہیں ہے۔
.......
/169