ابنا: تہران ميں نئے وزير داخلہ کے تعارف اور سبکدوش ہونے والے وزير داخلہ کے اعزاز ديے ميں جانے والي الوادعي تقريب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس تقريب ميں ملک کے سبھي صوبوں کے گورنر، کمشنر اور ديگر سول اور فوجي حکام بھي شريک تھے۔ صدر حسن روحاني نے وزارت داخلہ کي اہميت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ يہ وزارت ايک جامع وزارت ہے اور ملک کے تمام محکموں اور اداروں کا اس سے براہ راست تعلق ہے۔انہوں نے اپني حکومت کے تمام عہديداروں خاص طور سے وزارت داخلہ پر زور ديا کہ وہ مذہب، فرقے اور اقليت کے ساتھ امتيازي سلوک سے کام نہ ليں۔انہوں نے يہ بات زور ديکر کہي کہ ايران ميں متحدہ اسلامي نظام کي حثيت سے ايک حکومت قائم ہے جس ميں تمام لوگ ولي فيقہ اور قانون کي پيروي کرتے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کو چاہيے کہ وہ ملک کے ہر گوشے ميں آباد ايرانيوں کے شہري حقوق کي بالادستي کے لئے اپني پوري توانائي بروے کار لائے۔ صدر حسن روحاني نے واضح کيا کہ وزرات داخلہ کي کارکردگي ايسي ہوني چاہيے کہ قوم کا ايک ايک فرد اس بات کا احساس کرے کہ اس ملک ميں مساوي حقوق اور مواقع ميسر ہيں ۔
.......
/169