17 اگست 2013 - 19:30

امریکہ میں انجام دئے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق ستر فیصد امریکی شہری وائٹ ہاوس کی جاسوسی سرگرمیوں اور نجی دائرے میں حکومت کے داخل ہونے کے خلاف ہیں۔

ابنا: واشنگٹن پوسٹ اور ایے بی سی چینل کے اس سروے سے صاف ظاہر ہے کہ امریکہ کے ستر فیصد شہری حکومت کی جاسوسی کاروائيوں کے شدید مخالف ہیں۔ امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے وسیع جاسوسی پروگرام کے سامنے آنے کےبعد نہ صرف امریکہ میں بلکہ دنیا کےمختلف علاقوں میں شدید تشویش پائي جاتی ہے۔ امریکی سی آئي اے کے سابق افسر ایڈورڈ اسٹوڈن نے امریکی حکومت کے عالمی جاسوسی پروگرام پر سے پردہ اٹھایا ہے۔ ادھر امریکہ کی نیشنل سکیوریٹی ایجنسی نے عالمی اورداخلی سطح پر بڑھتی ہوئي تنقید کے پیش نظر کہا ہےکہ اس کی جاسوسی کا پروگرام قانونی ہے۔

.......

/169