ابنا: مصر کی عبوری حکومت نے پہلی بار اخوان المسلمین کو دہشتگرد گروہ قراردیا ہے۔ یہ پہلی بار ہےکہ مصر کی کوئي حکومت اخوان المسلمیں کو دہشتگرد قراردے رہی ہے۔ النیل ٹی وی کے مطابق مصر کی عبوری حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے اسے اخوان المسلمین کے دہشتگردانہ سازش کا سامنا ہے۔ اس بیان میں عبوری حکومت نے دعوی کیا ہےکہ اس نے بہت سے غیر قانونی اقدامات کرنے والے بہت سے دہشتگرد گروہوں کا مقابلہ کیا ہے۔ مصر کی عبوری حکومت جسے فوج لے کر آئی ہے ایسے عالم میں یہ دعوے کررہی ہے کہ ملت مصر اس حکومت اور فوج کو ملک میں جاری بدامنی اوربحران کا ذمہ دار سمجھتی ہے کیونکہ فوج نے بغاوت کرکے صدر مرسی کو معزول کیا ہے۔ مصر میں جاری بدامنی میں بدھ سے لے کر اب تک ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
16 اگست 2013 - 19:30
News ID: 452677
مصر کی عبوری حکومت نے پہلی بار اخوان المسلمین کو دہشتگرد گروہ قراردیا ہے۔