16 اگست 2013 - 19:30
کراچی میں انہدام جنت البقیع پر احتجاجی جلوس

يوم انہدام جنت البقيع کے موقع پر جمعہ کو کراچي ميں احتجاجي مظاہرے کئے گئے جس ميں تکفيري وہابيوں کے ہاتھوں آئمہ اطہار کے روضوں کو منہدم کئے جانے کے واقعے کي شديد الفاظ ميں مذمت کي گئي۔

ابنا: کراچي سے شہر کے مختلف علاقوں ميں يوم انہدام جنت البقيع کے موقع احتجاجي جلوس نکالے گئے اور آئمہ اطہار کے روضوں کي تعمير کا دوبارہ مطالبہ کيا گيا - اس سلسلے کا سب سے بڑا مظاہرہ کراچي پريس کلب کے باہرکيا گيا - مظاہرين سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے کہا کہ آج عالم اسلام کو جن مشکلات اور بحرانوں کاسامنا ہے وہ رسول اسلام اور ان کي آل اطہار سے بعض گروہوں کي عداوت و بغض کا نتيجہ ہے  -کراچي ميں مظاہرين سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے کہا کہ آج سامراج کي ايماء پر دنيا کے مختلف علاقوں ميں مسلمانوں کا خون بہايا جارہا ہے اور اسي سامراج کے ايجنٹوں نے انيس سو چونتيس ميں مدينہ منورہ کے قبرستان جنت البقيع ميں رسول اسلام کے جگرگوشوں کے روضوں کو مسمار کيا  تھا -مظاہرين نے کہاکہ جب تک مسلمانوں کے لبادے ميں موجود سامراجي ايجنٹوں کو لگام نہيں دي جائے گي اس وقت  تک عالم اسلام کے مختلف بحرانوں پر قابو نہيں پايا جاسکے گا۔ مظاہرين نے مطالبہ کيا کہ جنت البقيع ميں فرزندان رسول کے روضوں کو فوري طور پر دوبارہ تعمير کيا جائے.

.......

/169