13 اگست 2013 - 19:30
ہندوستان: آبدوز حادثہ اٹھارہ فوجی ہلاک

ہندوستان کے وزیر دفاع ایے کے اینٹنی نے کہا ہے ممبئي ساحل پر لنگر انداز آبدوز کے حادثے میں اٹھارہ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: آج صبح ہندوستانی بحریہ کی ایک آبدوز سندھو رکشک میں زبردست دھماکے کے بعد آگ لگ گئي تھی جس میں اٹھارہ فوجی ہلاک ہوگئے اور آس پاس لنگر انداز دو آبدوزوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ہندوستانی بحریہ کی اس ڈیزل الکٹرانیک آبدوز پر اٹھارہ فوجی سوار تھے۔ ہندوستانی بحریہ کے ذرائع کے مطابق آبدوز کے اگلے حصے میں دھماکہ ہوا۔ پچیس فائر فائٹرز نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ کو قابو میں کیا تھا۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق یہ آبدوز سولہ سال پرانی ہے اور حال میں روس میں جدید کاری کے بعد واپس آئی تھی، جدید کاری کے بعد اس سے کلب نامی جہاز شکن میزائل بھی فائر کئےجاسکتے تھے۔ ہندوستان کے وزیر دفاع اور بحریہ کے سربراہ حالات کا جائزہ لینے ممبئي پہنچ چکے ہیں۔

.......

/169