ابنا: الجزائر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیکدا کے نزدیک ایک متروکہ کان میں استعماری دور میں مارے گئے ۴۸ اجساد پر مشتمل ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ قبر ایک جاپانی کمپنی کی جانب سے ہائی وے کی تعمیر کے دوران دریافت ہوئی ہے۔ان دڈھانچوں میں سے ۲۷ ڈھانچے ایسے ہیں جو مکمل ہیں جب کہ باقی ڈھانچے مکمل نہیں ہیں۔ ابھی اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے قبر کی جگہ پر فوجی یونٹ کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
.......
/169