12 اگست 2013 - 19:30
لاذقیہ میں القاعدہ کا سرغنہ ہلاک+تصویر

شام کے متعدد علاقوں میں فوج اور دھشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں القاعدہ کے ایک سرغنہ سمیت کئی دھشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے صوبہ لاذقیہ کے شہر ’’دورین‘‘ میں ایک جھڑپ کے دوران القاعدہ کا ایک سرغنہ ’’ ابوزید الالمانی‘‘ ہلاک ہو گیا ۔ اطلاعات کے اس دھشتگرد کا تعلق جرمنی سے تھا۔

شام کی فوج نے آج لاذقیہ کے مضافات میں کئی مسلح افراد کو ہلاک کیا ہے۔
ادھر ’’جبل الاکراد‘‘ کے علاقے میں فوج اور دھشتگردوں کے درمیان کافی جھڑپیں ہوئی ہیں۔
حمص کے القرابیص، القصور اور جورہ الشیاح کے علاقوں میں بھی فوج نے متعدد دھشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲