5 اگست 2013 - 19:30
عراق دھشتگردانہ واقعات، ۱۵ افراد ہلاک

عراق میں فائرنگ اور دھماکوں کے واقعات میں ایک جج سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے ۔

ابنا: عراق میں فائرنگ اور دھماکوں کے واقعات میں ایک جج سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے ۔عراق میں اس سال تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے لیکن خاص طور پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ان واقعات میں تیزي سے اضافہ ہوا ہے۔عراق میں جاری تشدد سے ایکبار پھر اس لہر کے اٹھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جو امریکی حملے کے بعد پورے ملک میں دوڑ گئی تھی ۔کرکوک کے پولیس نائب سربراہ میجر جنرل رحمان یوسف نے کہا ہے کہ سب سے مہلک حملہ کل دیر رات اس وقت ہوا جب ایک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے کرکوک میں سڑک پر جمع لوگوں پر اچانک گولیوں کی بوچھار کر دی۔اس حملے میں چار افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے بقول آدھی رات سے کچھ ہی دیر پہلے مغربی بغداد کے ایک کیفے میں ایک بم دھماکہ ہوا جس میں تین افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہو ئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲