ابنا: ایران کی مجلس شورائے اسلامی کی خارجہ پالیسی اور سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ عرب لیگ کی جانب نے شام ميں جنگ بندی کے قیام کی کوشش ایک شیطنت آمیز اورانحرافی اقدام ہے ۔ علاء الدین بروجردی نے عید سعید فطر کے دن جنگ بندی کرائے جانے کے لئے عرب لیگ کی درخواست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک شام میں دہشت گردوں کو فوجی ہتھیاروں اور سازوسامان سے لیس کیا جاتارہے گا اس ملک میں سیاسی مذاکرات کی روش سے بحران کے حل کئے جانے کی توقع رکھنا بعید ہے ۔ بروجردی نے کہا کہ اس امر کے پیش نظر کہ عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم نے شام کی رکینیت معطل کر رکھی ہے اوراس کے بعض رکن ممالک شام میں دہشت گردوں کو ہتھیار بھیج رہے ہیں ایسے میں شام میں جنگ بندی کی بات کرنا ، ایک غیر معقول ، غیر منطقی اور عوام کو فریب دینے والی درخواست ہے ۔انہوں نے کہا کہ عرب لیگ اور اسلامی تعاون کی تنظیم کو جنگ بندی کی درخواست کرنے کے بجائے دہشت گردوں کو ہتھیار بھیجے جانے کے بل کی منظوری کی روک تھام کرنا چاہئیے تاکہ اس سے زیادہ شام کے نہتے مرد و خواتین اور بچے ہلاک نہ کئے جائيں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 اگست 2013 - 19:30
News ID: 448103
ایران کی مجلس شورائے اسلامی کی خارجہ پالیسی اور سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ عرب لیگ کی جانب نے شام ميں جنگ بندی کے قیام کی کوشش ایک شیطنت آمیز اور انحرافی اقدام ہے ۔