ابنا: وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس عراقچی نے ایران کے خلاف پابندیوں کو اور سخت کرنے کے امریکی کانگریس کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ایران کے ایٹمی معاملے کے حل میں پیچیدگی پیدا ہوگي اور مشکلات بڑھتی چلی جائے گي۔
انہوں نے کہا کہ پابندی عائد کرنا ایک ناکام پالسی ہے اور امریکا اور مغربی ممالک نے اپنے گمان میں ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی اور مستقل پابندياں عائد کی تاہم ان کی پالسی ناکام ہی رہی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حالیہ وقت میں ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے زیادہ پابندی لگانے سے تہران کے ایمٹی معاملے کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی بلکہ اس سے تہران اپنے ایٹمی حق کے حصول کے لئے اور زیادہ پر عزم ہوگا۔
.......
/169