29 جولائی 2013 - 19:30
عراق جیلوں سے بھاگے دھشتگرد شام میں داخل

عراق کی دو جیلوں ابوغریب اورالتاجی سے مفرور سبھی دہشتگرد قیدی شام میں حکومت مخالف دہشت گرد گروہ النصرہ میں شامل ہوگئے اور شام کی حکومت کےخلاف لڑ رہے ہیں۔

ابنا: عراق کی دو جیلوں ابوغریب اورالتاجی سے مفرور سبھی دہشتگرد قیدی شام میں حکومت مخالف دہشت گرد گروہ النصرہ میں شامل ہوگئے اور شام کی حکومت کےخلاف لڑ رہے ہیں۔عراقی نیوز ایجنسی نہرین کے مطابق الانبار کی صوبائی کونسل کے ایک رکن مزہر ملا نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوۓ کہا کہ شام کا النصرہ دہشت گرد گروہ عراقی دہشت گرد گروہ القاعدہ سے وابستہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ابوغریب اور تاجی جیلوں سے دہشت گردوں کوفرار  کرانےمیں عراقی دہشت گرد گروہ القاعدہ اور بعثی عناصر کا ہاتھ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲