28 جولائی 2013 - 19:30
کراچی پرتشدد واقعات، ۶ افراد جانبحق

پاکستان کے تجارتی شہرکراچی میں پرتشدد واقعات میں 6افراد ہلاک اور رینجرز اہلکار سمیت متعدد زخمی ہو گئےہیں۔

ابنا: کراچی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سے دو ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔ دستگیر کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ گرومندر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص دم توڑ گیا۔ اورنگی پاکستان بازار کے علاقے حوا گوٹھ سے بھی ایک لاش ملی ہے۔ کراچی کے علاقے پیر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ملزم محفوظ اللہ عرف بھالو ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس نے اس کے ساتھی اظہر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں میٹرو سینما کے قریب پولیس وین پر کریکر حملہ کیا گیا جس میں ایک اہلکارزخمی ہوا جبکہ پرتشدد واقعات میں متعدد افراد کے زخمی ہونےکی بھی اطلاعات ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲