27 جولائی 2013 - 19:30
کوئٹہ؛ ایک خود کش حملہ آور ہلاک

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں کل ایک خود کش حملہ آور کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔

ابنا: کوئٹہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں کل اہل محلہ نے فائرنگ کر کے ایک دھشتگرد کو اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ شیعہ مسلمانوں کے علاقے ہزارہ ٹاون میں خودکش حملہ کرنا چاہتا تھا۔
 خودکش حملہ آور سے دستی بم بھی برآمد ہوئے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پارا چنار کے مرکزی امام بارگاہ کے نزدیک یکے بعد دیگرے دو خودکش حملوں میں 60 افراد شہید جبکہ 200 سے زائد ہوئے تھے۔
اس اندوہناک واقعے کے بعد پاکستان میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور بے گناہ روزہ دار شیعہ مسلمانوں کو ماہ مبارک رمضان میں اپنے وحشیانہ عمل کا نشانہ بنانے پر مختلف سیاسی اور مذہبی شخصیات کا رد عمل ظاہر کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲