اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا۔ شام کے علاقے حلب کے مضافات میں مسلح دھشتگردوں نے عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حلب شہر کے مضافات میں واقع خان العسل کے علاقے میں مسلح دھشتگردوں نے 50 سے زیادہ عام شامی باشندوں کو قتل کردیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق خلافت اسلامی کے حامیوں سے موسوم مسلح دھشتگردوں نے خان العسل علاقے پر دوبارہ حملہ کرکے اس علاقے پر قبضہ کرلیا ہے اور اس دوران مسلح دھشتگردوں نے بڑی بے دردی کے ساتھ عام شہریوں پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کیا۔ شامی حکومت کے مطابق خان العسل وہ علاقہ ہے کہ جہاں دھشتگردوں نے کیمیاوی ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا ہے۔ دوسری جانب دھشتگردوں کے خلاف شام کے مختلف علاقوں میں اس ملک کی فوج کی کاروائیاں جاری ہیں۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے اس ملک کے جنوب میں واقع صوبے ریف کے بعض علاقوں منجملہ قابون میں دھشتگردوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے درجنوں دھشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ادھر شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع مختلف علاقوں الحسینیہ ، الذیابیہ اور الحجیرہ میں بھی دھشتگردوں کے خلاف شامی فوج کا بڑا آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں دسیوں دھشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ صوبے حمص میں دھشتگردوں کے ٹھکانوں کی طرف شامی فوج کی پیشقدمی جاری اور صوبے ادلب میں بھی شامی فوج نے الشیخ سندیان ، السرمانیۃ ، میدان الاکراد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں دھشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے سو سے زیادہ دھشتگردوں کو ہلاک دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔242
26 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 445559
شام کے علاقے حلب کے مضافات میں مسلح دھشتگردوں نے عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔