ابنا: روسی وزیر خارجہ سرگئي لاؤروف اور امریکی وزیرخارجہ نے بدھ کو ٹیلی فون پر شام کی صورتحال اوراس ملک کے سلسلےميں جنیوا-2 کانفرنس کےبارے میں تفصیلی گفتگو کی۔
اسی طرح مشرق وسطی کے امور ميں روسی صدر کے خصوصی نمائندے میخائیل بوگدانف اور ماسکو میں امریکہ کےسفیر مایکل مک فول نے لیبیا، شام اور فلسطین سمیت مشرق وسطی کے مختلف مسائل پرتبادلہ خیال کیا۔فریقین نے شام کےبارے میں جنیوا- ٹو کانفرنس کےانعقاد کےمقدمات فراہم کرنے سمیت مشرق وسطی کےمسائل کےحل کےلئے باہمی تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا۔واضح رہے کہ روسی وزیرخارجہ سرگئي لاؤروف نے اسے سے پہلے کہا تھا کہ شام کےسلسلے میں امریکہ کےحالیہ موقف، کانفرنس کے انعقاد کےبارے میں ہونےوالے معاہدوں کو درہم برہم کردیں گے۔
.......
/169