ابنا: پورے ملک ميں جشن اور محافل مقاصدہ کا سلسلہ جاري ہے- اس سلسلے کے سب سے بڑے اجتماعات مشہد مقدس ميں حضرت امام رضا عليہ السلام کے حرم مطہر اور قم ميں جناب فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ عليھا کے روضہ اطہر ميں جاري ہيں -مشہد اور قم ميں ہزاروں کي تعداد ميں زائرين اور عاشقان اہلبيت عصمت و طہارت اس پرمسرت موقع پر ان عظيم ہستيوں کے حضور ہديہ تبريک پيش کررہے ہيں-پاکستان اور ہندوستان سے بھي اطلاعات ہيں کہ تمام چھوٹے بڑے شہروں ميں کوثرامامت حضرت امام حسن مجتبي عليہ السلام کے يوم ولادت باسعادت کي مناسبت سے پيروان ولايت سبط اکبر امام حسن مجتبي عليہ السلام کا جشن ولادت بہت ہي مذہبي جوش عقيدت کےساتھ منارہے ہيں -فرزند رسول حضرت امام حسن مجتبي عليہ السلام پندرہ رمضان المبارک سن تين ہجري قمري کو مدينہ منورہ ميں اس دنيا ميں تشريف لائے- آپ جناب امير المومنين حضرت علي ابن ابيطالب اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ عليھما کي پہلي اولاد ہيں آپ کا حسن خلق اور سخاوت و کرامت تاريخ ميں بے مثال حيثيت رکھتي تھي -
.....
/169