23 جولائی 2013 - 19:30
ایران، مصر وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مصر کے وزیر خارجہ سے ٹیلفون پر رابط کرکے امید کا اظہار کیا ہے کہ ملت مصر ہوشیاری اور تدبیر سے تمام مشکلوں پر غلبہ پالے گي۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مصر کے وزیر خارجہ سے ٹیلفون پر رابط کرکے امید کا اظہار کیا ہے کہ ملت مصر ہوشیاری اور تدبیر سے تمام مشکلوں پر غلبہ پالے گي۔علی اکبر صالحی اور نبیل فہمی نے انپی ٹیلیفونی گفتگو میں باہمی دلچسپی کے مسائل اور مصرکےبحران کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔اس گفتگو کے دوران علی اکبر صالحی نے کہا کہ مصر، علاقے میں اہم ملک شمار ہوتا ہے اور  توقع کی جاتی ہے کہ مصر کےتمام گروہ اور سیاسی شخصیتیں قومی اتحاد کے لئے قدم اٹھائيں گي۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ایران اور مصر جلد ازجلد علاقے کے بنیادی مسائل جیسے مسئلہ فلسطین اور شام کےبحران کے بارے میں مزید گفتگو کریں گے۔مصر کے وزیر خارجہ نبیل فہمی نے بھی علی اکبرصالحی سے گفتگو پر خوشی کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ جلد از جلد ایسا موقع فراہم ہوگا جس میں وہ ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ باہمی دلچسپی کے مسائل اور علاقائي مسئلوں گفتگوکرسکیں۔ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲