22 جولائی 2013 - 19:30
علاقے کے حالات شام کے حق

تہران میں شام کے سفیرعدنان محمود نے کہاہے علاقے کے حالات شام کے حق میں جارہے ہیں۔

ابنا: تہران میں شام کے سفیرعدنان محمود نے کہاہے علاقے کے حالات شام کے حق میں جارہے ہیں۔ عدنان محمود نے ریڈیو تہران کی روسی سروس سے گفتگو میں کہا کہ شام کی فوج نے دہشتگردوں کے خلاف اسٹراٹیجیک کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دمشق کے مضافات نیز متعدد مقامات پر دہشتگردوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔عدنان محمود نے کہا کہ مصر، ترکی اور علاقے کے دیگر ملکوں کےحالات کا نتیجہ شام کےحق میں نکل رہا ہے اور شام کی حکومت کو سرنگوں کرنے کی امریکی صیہونی سازش ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ تکفیری دہشتگردوں نے شام میں وحشیانہ اقدامات کئے ہیں اور اسپتالوں، کارخانوں نیز بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔شام کے سفیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ شام اور ملت شام کی حمایت کی ہے اور بحران کو ختم کرنے کے لئے گفتگو پرتاکیدکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے شام کی قومی اور حکومت کی حمایت میں مواقف اپنائے ہیں جبکہ سعودی عرب قطر ترکی اور مصر شام کے خلاف مغربی ایجنٹوں کا کردار ادا کررہے ہیں۔ عدنان محمود نے کہا کہ شام میں عوما کا خوان بہانے کی ذمہ داری ان ملکوں پر ہے جو دہشتگردوں کو ہتیھار اور فوجی مدد فراہم کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲