21 جولائی 2013 - 19:30
مصری عوام کا اصلی دشمن امریکہ ہے

ایران کے شہر قم کے امام جمعہ نے کہا: مصری عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے اصلی دشمن امریکہ اور اسرائیل ہیں۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق شہر قم کے امام جمعہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے گذشتہ روز نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران ماہ مبارک رمضان کی فضیلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اس مہینے کی اسلام میں بہت زیادہ اہمیت ہے۔ اور جب بھی ماہ رمضان آتا تو پیغمبر اکرم(ص) اور آئمہ اطہار(ع) بہت زیادہ خوش ہوتے تھے انہوں نے کہا حقیقت روزہ یہ ہے کہ انسان کے بدن کے تمام اعضاء بھی روزے سے ہوں یعنی گناہوں سے دور ہوں۔

آیت اللہ بوشہری نے مصر کے سیاسی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصری عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے اصلی دشمن امریکہ اور اسرائیل ہیں اس لیے مصری شہریوں کو توجہ کرنی چاہیے کہ ان کا قیام اسلامی کی خاطر ہے۔

.......

/169