21 جولائی 2013 - 19:30
شام میں قتل و غارت کے ذمہ دار مغربی ممالک

شام کے نائب وزیر اعظم نے روس کے وزیرخارجہ سے ملاقات میں کہا ہےکہ مغربی ممالک ملت شام کے درد و رنج کے ذمہ دار ہیں۔

ابنا: شام کے نائب وزیر اعظم نے روس کے وزیرخارجہ سے ملاقات میں کہا ہےکہ مغربی ممالک ملت شام کے درد و رنج کے ذمہ دار ہیں۔ روس کے وزیرخارجہ سرگئي لاوروف اور شام کے نائب وزیر اعظم قدری جمیل نے آج ماسکومیں ملاقات کی اور شام کے حالات نیز جینوا ٹو کانفرنس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔روس کے وزیرخارجہ لاوروف نے اس ملاقات میں کہا کہ شام کی حکومت کو جینوا ٹو کانفرنس میں کسی بھی مخالف گروہ کی شرکت پر اعتراض نہیں ہے اور کوئی بھی گروہ اس کانفرنس سے باہر نہیں رہے گا۔ روسی وزیر خارجہ نے جینوا ٹو کانفرنس میں ایران کی شرکت کو نہایت ضروری قراردیا تا کہ شام کے بحران کا مفاہمت آمیز حل تلاش کیا جاسکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲