19 جولائی 2013 - 19:30
عراق؛ مسجد میں دھماکہ ۲۰ افراد جانبحق

عراق کی ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں 20افراد جان بحق ہوئے۔

ابنا: عراقی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج عراق کے صوبے دیالہ کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں 20افراد جاں بحق اور 40زخمی ہوئے۔عراق بالخصوص صوبہ دیالہ کی صورتحال کے پیش نظر عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر اسامہ النجفی نے کل اس ملک کی اسمبلی کے نمائندوں سے کہا تھا کہ وہ سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اجلاس بلائے۔واضح رہے کہ صوبہ دیالہ کے شہر المقدادیہ میں گزشتہ چند روز سے ہونے والےبم دھماکوں میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک اورزخمی ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲