16 جولائی 2013 - 19:30
بنگلادیش؛جماعت اسلامی کے رہنما کو سزائے موت کا حکم

بنگلادیش میں جنگی جرائم کے ٹریبیونل نے جماعت اسلامی کے رہنماعلی احسن مجاہد کو سزائے موت کا حکم سنادی۔

ابنا: بنگلادیش میں جنگی جرائم کے ٹریبیونل نے جماعت اسلامی کے رہنماعلی احسن مجاہد کو سزائے موت کا حکم سنادی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگی جرائم کے خصوصی ٹریبونل میں جماعت اسلامی کے  65 سالہ رہنما علی احسن مجاہد پر 1971 کی جنگ کے دوران  قتل اور اغوا  سمیت 7 الزامات زیر سماعت تھے جن میں سے انہیں 5 میں قصور وار قرار دیا گیا ہے۔بنگلہ دیش کی اپوزیشن جماعتوں نے اسے غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے مطابق ملزمان کو اپنے دفاع کا پورا موقع ملنا چاہئے لیکن ٹریبونل کی کارروائی مکمل طور پر یکطرفہ رہی ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کی حکومت نے 1971 میں پاک فوج کے ساتھ تعاون اور بنگالی عوام کے خلاف جرائم کے ذمہ داروں کے تعین اور انہیں سزا دینے کے لئے خصوصی ٹریبونل قائم کیا گیا ہے ، جس نے دو روز قبل بھی جماعتِ اسلامی کے سابق سربراہ غلام اعظم کو سنہ انيس سو اکہتر کی جنگ میں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کا مُرتکِب پاتے ہوئے نوے برس قید کی سزا سنائی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲