15 جولائی 2013 - 19:30
ناسا نے نیپچون کے مدار میں نیا چاند دریافت کرلیا

امریکی خلائی ادارے ناسا نے نیپچون کے مدار میں نیا چاند دریافت کرلیا ہے۔

ابنا: ناسا کے مطابق ماہرین  فلکیات نے سیارہ نیپچون کا 14واں چاند دریافت کیا ہے جو سیارے سے ایک لاکھ 5 ہزار 2سو 51 کیلومیٹر کی دوری پرواقع ہے۔بارہ میل قطرکایہ چاند نیپچون کے چاندوں میں سب سے چھوٹاہے۔ سیارہ نیپچون کا ٹریٹون نامی سب سے بڑا چاند 1846 میں دریافت کیا گیا تھا۔ ماہرین فلکیات نے سیارہ نیپچون کے 14ویں چاند کی تصویریں جاری کردی ہیں ۔......./169