15 جولائی 2013 - 19:30
صہیونی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ ہیک

غاصب صہیونی حکومت کی پارلیمنٹ کنیسٹ کی انٹرنیٹ ویب سائٹ ھیک ہوگئی۔

ابنا: صہیونی حکومت کے ریڈیو نے اعلان کیا ہے، ھیکروں نے آج کنیسٹ کی انٹرنیٹ ویب سائٹ کو ھیک کر لی جس کی وجہ سے گھنٹوں اس سائٹ پر دسترسی ممکن نہ ہوسکی۔

اس رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی کنیسٹ کی ویب سائٹ پر ہونے والا یہ حملے ماضی میں ہونے والے حملوں سے بڑا تھا۔

اس درمیان صہیونی حکومت کے ایک ماہر نے کہا ہے اسرائیل کو اپنی تمام تر کوشیشوں کے باوجود روزانہ ہزاروں سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس سائبر حملوں سے اسرائیل کو مختلف شعبوں منجملہ اقتصادی شعبے میں شدید مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اسرائیل کی دسیوں فوجی و سیکورٹی ویب سائٹوں کا کام مکمل طور پرمعطّل ہوکررہ جاتاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲