ابنا: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اورپنجاب کے سینئر وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ طالبان کسی کے دوست ہیں اور نہ ہی کسی کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔پنجاب کے سینئر وزیر رانا ثناء اللہ نے ایک نجی ٹی وی چینل سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ متحدہ دینی محاذ کو لشکر جھنگوی نے بنایااور متحدہ دینی محاذ میں وہ لوگ شامل ہیں جو کبھی سپاہ صحابہ میں رہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ لشکر جھنگوی دہشتگرد تنظیم ہے اور شیعہ سنی کے واقعات میں ملوث ہے۔ طالبان کسی کے دوست نہیں ہیں اور نہ ہی کسی کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک دہشتگردوں کو محفوظ ٹھکانے میسر رہیں گے اس وقت تک دہشتگردی پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ کے سپاہ صحابہ کے قائدین کے ساتھ ماضی میں نشست برخاست رہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 440821
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اورپنجاب کے سینئر وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ طالبان کسی کے دوست ہیں اور نہ ہی کسی کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔