ابنا: مصر میں اخوان المسلمین ٹوٹ پھوٹ کا شکارہو گئی ہے اور اس جماعت کے 500 کارکنوں نے جماعت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے جماعت میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق اخوان المسلمین سے علیحدہ ہونے والے کارکنوں اور نئی تشکیل شدہ پارٹی کے رہنما احمد یحیی نے اخوان تشدد کے بغیر جماعت تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ اخوان المسلمین کے بعض رہنماؤں کے کردار اور پالیسی کی وجہ سے اس جماعت کی 80 سالہ کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔واضح رہے کہ مصر میں صدر مرسی کی حکومت کو برطرف کرنے اور بڑے پیمانے پر اخوان المسلمین کے رہنماؤں کی گرفتاری کےبعد اخوان المسلمین ٹوٹ پھوٹ کا شکارہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 440000
مصر میں اخوان المسلمین ٹوٹ پھوٹ کا شکارہو گئی ہے اور اس جماعت کے 500 کارکنوں نے جماعت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے جماعت میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔