ابنا: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عارف حسین واحدی نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ صیام صبر و تحمل اور رواداری و بھائی چارے کا درس دیتاہے، امہ ماہ رمضان کی فیوض و برکات سے صحیح طریقے سے مستفید ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہ رمضان المبارک کے آغاز پر اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ شکر بجا لانا چاہیے کہ اس نے ایک مرتبہ پھر ماہ مبارک ہمیں نصیب فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان اللہ تعالیٰ کا مہمان مہینہ ہے جو کہ ہمیں صبر و تحمل، رواداری و بھائی چارے اور برداشت کا درس دیتاہے۔ انہوں نے کہا کہ امہ کو ماہ رمضان کی فیوض و برکات سے صحیح طریقے سے مستفید ہونا چاہیے اور اس ماہ کی برکتیں سمیٹ کر دنیاو آخرت میں سرخرو ہونا چاہیے۔
رہنماء ایس یو سی نے مزید کہا کہ اس وقت امت مسلمہ جن مسائل کا شکار ہیں ان کا واحد حل اتحاد امت میں پنہاں ہے اس لئے امہ ماہ صیام میں بھائی چارے کے فروغ کا عہد کرے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت عرض وطن پاکستان کو دہشت گردی، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل کا سامناہے حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جبکہ ماہ مبارک میں لوڈشیڈنگ کے جن کو قابو کیا جائے اور مہنگائی کے کنٹرول کیلئے بھی عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو کسی حد تک ریلیف مل سکے۔
.......
/169