ابنا: امریکی سنیٹ میں مسلح افواج کی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد پر فوجی دباؤ سے ہی کسی قابل قبول راہ حل تک پہنچا جاسکتا ہے۔اس امریکی سنیٹر نے اپنے ایک ساتھی سنیٹر کےساتھ شام کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے ترکی اور اردن کا دورہ کیا ہے ۔ ان امریکی سنیٹروں نے کہا ہے کہ امریکہ کو فوجی ہیلی کاپٹروں، طیاروں اور زمینی فوج کو نشانہ بنانے کےلئے شام میں محدود پیمانے پر فوجی کاروائياں کرنی چاہییں۔ امریکہ میں کئے گئے تازہ سروے سے پتہ چلتا ہےکہ ستر فیصد امریکی عوام شام میں امریکہ کی مداخلت کے خلاف ہیں۔
.......
/169