10 جولائی 2013 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت، طاقتور ایران سے جو کہ پرامن ایٹمی ٹکنالوجی کاحامل ہو خوفزدہ ہے۔

ابنا: سید حسین نقوی حسینی نے صحافیوں سے گفتگو میں ایک صیہونی وزیر کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست کسی بھی ملک کے اسلامی تشخص کے خلاف ہے اور اسے مٹانا چاہتی ہے لھذا ایران جیسے طاقتور اور ایٹمی توانائي کے حامل ملک سے بہت زیادہ خوف زدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست گيارھویں صدارتی انتخابات میں ملت ایران کے عظیم کارنامے سے بھونچکا رہ گئي ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر کو انیس ملین کے قریب ووٹ ملے ہیں۔نقوی حسینی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مذاکرات کے ذریعے اپنے مسلمہ حقوق حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے اور یقینا عالمی برادری، اسلامی جمہوریہ ایران کے دانشمندانہ مواقف کو تسلیم کرے گي اور ایسا نہیں ہےکہ دنیا ہمیشہ صیہونی حکومت کی غیر دانشمندانہ اور غیر معقول باتوں میں آتی رہے۔واضح رہے کہ صہیونی ریاست کے کارندے ہمیشہ ایران کے خلاف پروپگينڈا اور بےبنیاد الزامات لگاتے رتےہیں اور حال میں صہیونی ریاست میں اسٹراٹیجک امور کے وزیر نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی عزائم، اسرائیل کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

.....

/169