ابنا: اپنے اس فیصلے میں ہندوستان کی سپریم کورٹ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ جیل میں بند سیاستدانوں کو امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حّصہ لینے کا حق حاصل نہیں ہوگا۔ ہندوستان کی سپریم کورٹ کے اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قومی یا ریاستی اسمبلی کے ارکان مجرم ثابت ہوتے ہیں یا انھیں جیل کی سزا ہوتی ہے تو قومی یا ریاستی اسمبلی کی ان کی رکنیت ختم ہوجائیگی۔ ہندوستان کی سپریم کورٹ کے اس فیصلےسے اس ملک کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں ایسے داغدار سیاستدانوں کی تعداد بہت زيادہ ہے جو سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی زد میں آتے ہیں۔...../169
10 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 439429
ہندوستان کی سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے اپنے ملک کے داغدار سیاستدانوں کو خبردار کیا ہے۔