ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ماہ مبارک رمضان کے آغاز کی مناسبت سے مختلف اسلامی ملکوں کے سربراہوں اور او آئی سی کے سربراہ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ خداوندمتعال کی مہمانی کے اس مبارک مہینے میں اقوام عالم کے درمیان زیادہ سے زیادہ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ عالمی امن و سلامتی کا مشاہدہ کیا جائیگا۔ صدر مملکت نے ماہ ضیافت اللہ کی مبارکباد کے اپنے اس پیغام میں یہ امید بھی ظاہر کی ہے کہ اس مبارک مہینے کے طفیل میں پوری دنیا سے تفریق و امتیازی سلوک کا خاتمہ ہوگا اور مساوات و اخّوت و برادری نیز باہمی احترام کو فروغ حاصل ہوگا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مختلف اسلامی ملکوں کے سربراہوں اور او آئی سی کے سربراہ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں ماہ مبارک رمضان کے طفیل اسلام و مسلمین کی ترقی و پیشرفت اور کامیابی و کامرانی کی تمنّا او ر آرزو بھی کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 439083
صدر احمدی نژاد نے مختلف اسلامی ممالک ک سربراہوں کے نام ماہ مبارک کی مناسبت سے تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔