ابنا: امریکی خفیہ ایجنسی کے بھیانک راز فاش کرنے والے سابق امریکی اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کے طیارے میں سوار ہونے کی اطلاع پر بولیویا کے صدرکا طیارہ ویانامیں روک دیا گیا لیکن طیارے کی تلاشی کے بعد اسنوڈن نہیں مل سکا۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بولیویا کے صدر ایوو مورالیس، روس سے وطن واپس جارہے تھےکہ ان کے طیارے میں ایڈورڈ اسنوڈن کی موجودگی کی اطلاع پر فرانس اور پرتگال نے اپنی فضائی حدود سے گزرنے کے اجازت نامے منسوخ کردیئے جس کے بعد طیارہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں روک لیا گیا۔آسٹریاکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں ایڈورڈ اسنوڈن سوار نہیں تھا اور انھیں طیارے کو ویانا میں روکے جانے کی وجہ کا علم نہیں ۔ امریکہ کو مطلوب ایڈورڈ اسنوڈن نے بولیویا سمیت20 ملکوں میں سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے۔اسنوڈن نے امریکہ کے خفیہ اور بھیانک جرائم کا پردہ فاش کیاہے جس سے امریکہ کو عالمی سطح پر سخت بدنامی اور ندامت کا سامنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 436495
امریکی خفیہ ایجنسی کے بھیانک راز فاش کرنے والے سابق امریکی اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کے طیارے میں سوار ہونے کی اطلاع پر بولیویا کے صدرکا طیارہ ویانامیں روک دیا گیا لیکن طیارے کی تلاشی کے بعد اسنوڈن نہیں مل سکا۔