ابنا: شامي فوج نے صوبہ حمص کے شہر قريتين کے بعد اب اس کے نواحي علاقوں کو بھي دہشتگردوں سے مکمل طور پر پاک کرديا ہے- اس کاروائي کے دوران درجنوں دہشتگرد مارے گئے ہيں-کہا جارہا ہے کہ شامي فوج اب صوبہ حمص کے شہر تدمر قرابيس اور قصور کے مختلف علاقوں ميں دہشتگردوں کا پيچھا کر رہي ہے - شامي فوج نے متعدد دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے علاوہ بھاري مقدار ميں اسلحہ اور گولہ بارود بھي برآمد کيا ہے-ايک اور کاروائي کے دوران شامي فوج نے صوبہ حمص کے شہر تلکلخ ميں جبہت النصر کے اسلحے کے گودام پر بھي قبضہ کرليا ہے-شامي فوج نے مغربي شہر لاذقيہ کے نواحي علاقوں ميں بھي جبہت النصرہ کے کئي ٹھکانوں پر حملےکئے ہيں جن کے دوران متعدد دہشتگرد مارے گئے ہيں-ايک اور اطلاع يہ ہے کہ دہشتگرد عناصر اپني پے در پے شکست کے بعد ايک بار پھر عام شہريوں اور شامي فوج کے خلاف کيميائي ہتھيار استعمال کر رہے ہيں اور انہيں اس کام ميں انساني حقوق کا ڈھونگ رچانے والے مغربي ملکوں کي کھلي حمايت حاصل ہے-دہشتگردوں نے انٹرنيٹ پر ايسي فوٹيج جاري کي ہيں جن ميں جانوروں پر کيميائي مواد کا تجربہ کرتے ہوئے دکھايا گيا ہے-دہشتگردوں نے ان فوٹيج کے ذريعے شامي عوام کو دھمکي دي ہے کہ اگر انہوں نے حکومت کا ساتھ ديا تو انہيں کيميائي ہتھياروں کا نشانہ بھي بنايا جاسکتا ہے-......./169
1 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 436155
شامي فوج نے ملک کے مرکزي اور مغربي علاقوں ميں دہشتگردوں کے خلاف زبردست کاروائي کي ہے-