ابنا: مرکزي سعودي عرب کے شہر البريدہ ميں نوجوانوں کي ايک تعداد نے مظاہرہ کرکے جيلوں سے خاتون قيديوں کي رہائي کا مطالبہ کيامظاہرين نے آل سعود کے خلاف نعرے لگائے ، سعودي وزير داخلہ محمد بن نائف کي برطرفي کا مطالبہ کيا اور عوام سے آل سعود کے خلاف تحريک ميں شامل ہونے کي اپيل کي - اسي طرح کے مظاہرے سعودي کے شمال مشرقي شہر الجوف ميں بھي ہوئے ہيں –الجوف ميں مظاہرين نے القطيف اور العواميہ کے عوام کے ساتھ يک جہتي اور آل سعود کے خلاف اپني نفرت کا اعلان کيا- مظاہرين نے القطيف اور العواميہ ميں عوام کي وحشيانہ سرکوبي کا سلسلہ بند کئے جانے کا مطالبہ کيا - قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں القطيف ميں آل سعود کے اہلکاروں کي فائرنگ ميں تين نوجوان شہيد ہوگئے تھے –سعودي عرب خاص طور پر اس کے مشرقي علاقوں ميں، سعودي سيکورٹي اہلکاروں کي تمام تر سختيوں اوربہت سے افراد کي شہادت نيز وسيع گرفتاريوں کے باوجود دو سال سے آل سعود کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے-...../169
30 جون 2013 - 19:30
News ID: 435726
سعودي عرب ميں آل سعود کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ اتوار کو بھي جاري رہا -