ابنا: روسي وزرات خارجہ کے ترجمان اليکزينڈر لوکاشو وچ نے سعودي وزير خارجہ کے بيان پر سخت ردعمل ظاہر کيا ہے- سعودي وزير خارجہ سعودالفيصل کے پچيس جون کے بيان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے روسي وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا کہ ان کا ملک سعودي عرب سميت بعض ملکوں سے اپيل کرتا ہے کہ وہ دہشتگردي کے عالمي نيٹ ورک کي مالي اور اسلحہ جاتي حمايت بند کرديں اور شامي عوام کو اپنے مستبقل کا فيصلہ خود کرنے کا موقع ديں- انہوں نے واضح کيا کہ ايسا لگتا ہے کہ سعودي شہزادے نے شام ميں جاري قتل عام کا الزام روس پر لگانے کي کوشش کي ہے اور وہ چاہتے ہيں کہ ماسکو صدر بشار اسد کي فوجي امداد بند کردے - انہوں نے کہا کہ روس کو کسي بھي شخص کےسامنے اپنے اقدامات کي وضاحت پيش کرنے کي ضرورت نہيں ہے کيونکہ شام کے بارے ميں ہمارا موقف شفاف اور اصولي ہے- روسي وزارت خارجہ کے ترجمان نے يہ بات زور ديکر کہي کہ روس شروع ہي سے شام ميں لڑائي بند کرانے اور معاملے کو افہام تفہيم کے ذريعے حل کئے جانے کي ضرورت پر زور ديتا چلا آيا ہے-......./169
28 جون 2013 - 19:30
News ID: 435006
روس نے سعودي عرب کي جانب سے لگائے جانے والے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کےبارے ميں ماسکو کا موقف پوري طرح سے اصولي اور اٹل ہے-