25 جون 2013 - 19:30
مصرمیں شیعہ مسلمانوں کے قتل کی مذمت

مصر ميں انتہا پسند سلفيوں کے وحشيانہ حملے ميں شہيد ہو جانے والے چار شيعہ مسلمانوں کي تشييع جنازہ ہوئي ـ

ابنا: تين افراد کي تشييع جنازہ قاہرہ کي مسجد سيدہ نفيسہ ميں ہوئي جبکہ چوتھے شخص کي آخري رسومات شمالي صوبے بحيرہ ميں ادا کي گئيں ـياد رہے کہ گزشتہ اتوار کو انتہا پسند سلفيوں نے معروف عالم دين شيخ حسن شحاتہ پر حملہ کيا جس ميں شيخ شحاتہ اور ان کے بھائي سميت چار افراد شہيد ہو گئےـاس دلدوز سانحے کے بعد مصر ميں سلفيوں کے خلاف شديد نفرت کا ماحول پيدا ہو گيا ہےـ مصر کے صدر محمد مرسي اور وزير اعظم ہشام قنديل نے اس واقعے کي مذمت کي ـ انہوں نے کہا کہ خاطيوں کو سزا دي جائے گي ـاپوزيشن رہنما محمد البرادعي نے کہا کہ چار شيعہ مسلمانوں کا بے رحمانہ قتل مذہبي انتہا پسندوں کے زہريلے پروپيگنڈے کا نتيجہ ہےـمصر میں شيعہ برادري کے ترجمان بہا انوار محمد نے کہا کہ جو ہوا وہ بہت بے شرمانہ واقعہ تھاــ......./169