ابنا: ایران کے نومنتخب صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے آج مصر کے صدر محمدمرسی کے مبارک باد کے پیغام کے جواب میں مصر کے صدر کا شکریہ ادا کرنے ساتھ مصر کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ ایران کے نو منتخب صدر نے اسی طرح کیوبا کے صدر رائول کاسٹرو کی جانب سے مبارک باد کے پیغام کے جواب میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ۔اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر نے اسی طرح افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے مبارک بادی پیغام کے جواب میں تھران و کابل کی کوشیشوں اور تعاون کے ساتھ ایران اور افغانستان کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے ۔ ایران کے نومنتخب صدر نے ترکی کے صدر عبداللہ گل کے تہنیتی پیغام کے جواب میں کہا کہ ترکی اور ایران کی دو قوموں کے درمیان تاريخی و ثقافتی بندھن استوار ہیں اور یہ باہمی شراکت علاقے میں امن و سلامتی کی تقویت کا باعث بنے گي ۔......./169
24 جون 2013 - 19:30
News ID: 433674
اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر نے مصر ، کیوبا ، افغانستان ، اور ترکی کے سربراہان مملکت کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات ارسال کیئے جانے کا خیرمقدم کیا ہے ۔