24 جون 2013 - 19:30
ڈرون حملے بند نہیں کریں گے، اوباما

عالمي مخالفتوں کے باوجود امريکي صدر نے ڈرون حملے کو ايک بار پھر صحيح ٹھہرانے کي کوشش کي ہے -

ابنا: امريکي صدر باراک اوباما نے واشنگٹن ميں نيشنل ڈيفنس يونيورسٹي ميں کہا کہ سي آئي اے ، سن دو ہزار چودہ ميں افغانستان سے امريکي فوجيوں کے انخلاء کے وقت القاعدہ کي واپسي کے خدشے کي وجہ سے ، يمن اور پاکستان ميں ، ڈرون حملوں کا سلسلہ جاري رکھے گي -انہوں نے ڈرون حملوں ميں عام شہريوں کي ہلاکت کے بارے ميں کہا کہ جن لوگوں نے ہلاکتوں کا مشاہدہ کيا ہے ان کے ذہنوں ميں يہ مناظر بہت دنوں تک باقي رہتے ہيں اس لئے اس بات کا يقين حاصل کرنا چاہئے کہ حملے کي جگہ پر کوئي عام شہري نہ ہو -امريکي صدر نے ڈرون حملوں کا جواز پيش کرتے ہوئے اسے ، دہشت گردي سے مقابلے کا موثر طريقہ قرار ديا - اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ، يمن  اور سوماليہ ميں امريکہ کے ڈرون حملوں ميں ہزاروں عام شہري مارے جاتے ہيں-......./169