22 جون 2013 - 19:30
گلگت میں 10 غیرملکی سیاح قتل

پاکستان کے شمالی علاقے کے شہر گلگت میں نا معلوم مسلح افراد نے10 غیرملکی سیاحوں قتل کردیا ہے۔

ابنا: ڈی آئی جی گلگت علی شیرکے مطابق سیاحوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے اور انہیں نانگا پر بت بیس کیمپ میں قتل کیا گیا۔
اب تک قتل کی وجوہات سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی کسی گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے ،تاھم اس علاقے میں بڑے پیمانے پر سیاحوں کی آمد و رفت کے پیش نظر اس واقعہ سے سیاحت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
پاکستان کے صدر،وزیر اعظم اور اس ملک کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں کے رہنماوں نے واقعہ کی مزمت کی ہے۔
.......
/169