21 جون 2013 - 19:30
عراق میں فائرنگ سے ۵ افراد جانبحق

عراق کے شہر سامراء میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ابنا: عراق کے شہر سامراء میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔عراقی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر سامراء میں دہشت گردوں نے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کیجس سے تین پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں 2مزدور ہلاک ہوگئے۔حالیہ دنوں میں عراق میں تشدد کی نئی لہر کے دوران درجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲