21 جون 2013 - 19:30
مرسی کے حامی اور مخالفین ایک بار پھر سڑکوں پر

مصر میں صدر مرسی کے حامی اور مخالفین ایک بار پھرسڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

ابنا: مصر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کے صدر محمد مرسی کی صدارت کے ایک سال مکمل ہونے پر ملک میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ صدر مرسی کے مخالفین کا دعویٰ ہے کہ صدر مرسی کو اقتدار سے علیحدہ کرنے سے متعلق ایک پٹیشن پر تیرہ ملین لوگوں نےدستخط کیے ہیں۔سیکولر جماعتوں نے تیس جون کو محمد مرسی کی صدارت کے ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔تاہم مخالفین کے احتجاج سے پہلے صدر مرسی کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے مرسی کے حق میں نعرے لگائے۔مصر میں یہ مظاہرے ایسے وقت ہو رہے ہیں جب اس ملک کے عوام کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت مشکلات کا شکار ہےاور اس کی ذمہ داری محمد مرسی پر عائد ہوتی ہے اس لئے کہ ان کے اقتدار میں آنے کے بعد ملکی معیشت مشکلات کا شکار رہی اور ملک میں عدم استحکام کی وجہ سے ملکی سیاحت کوبھی سخت نقصان پہنچا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ مصر میں روز بروز بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے، ایندھن کی کمی ہے اور زرِمبادلہ کے ذخائر کم ہوتے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲