ابنا: مظاہرين نے پوليس اور سيکورٹي دستوں کے تشددکي مذمت کي - مظاہرين نے حکومت سے مطالبہ کيا کہ پوليس اور سيکورٹي اداروں کو تشدد اور لوگوں کے قتل سے روکا جائے - مظاہرين نے اسي کے ساتھ يمن کي نيشنل سيکورٹي ايجنسي کو ختم کرنے کا مطالبہ کيا - مظاہرين نے حاليہ دنوں ميں مظاہرين کي وحشيانہ سرکوبي اور ان کے قتل کے ذمہ داروں کو سزا ديئے جانے کا بھي مطالبہ کيا - يمن سے موصولہ رپورٹوں ميں مبصرين کے حوالے سے بتايا گيا ہے کہ يمن ميں امريکي فوجيوں کي موجودگي ملک پر نئے قبضے کي خوفناک تصوير پيش کررہي ہے جس کے پيش نظر بعض رہنما يمن کي خود مختاري کے لئے تحريک کو ضروري سمجھتے ہيں......./169
21 جون 2013 - 19:30
News ID: 432196
يمن کے دارالحکومت صنعا ميں ہزاروں لوگوں نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کيا -