ابنا: رپورٹوں کےمطابق طالبان کےترجمان نے کہا ہے کہ طالبان آج قطرميں امریکی حکام سے ملاقات اور مذاکرات کریں گے۔ طالبان کےترجمان محمدنعیم نے قطر میں اعلان کیا کہ آج بروز جمعرات ہونے والےاجلاس میں افغان حکام شرکت نہيں کریں گے۔ امریکی وفد بدھ کے دن قطر پہنچ چکا ہے اور وہ دوحہ میں افغان حکام سےبھی ملاقات کرےگا۔ امریکی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ طالبان کےساتھ مذاکرات جمعرات کے دن دوحہ ميں ہوں گے۔ ایک افغان عہدیدار نے رائٹر نیوزایجنسی کو بتایا ہے کہ افغان حکام طالبان کو دی جانے والی سرکاری حیثیت سے راضی نہيں ہيں۔ قطر میں امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی اور دوحه میں طالبان کا دفتر کھولے جانے کے پیش نظر طالبان کے ساتھ امریکی مذکرات کو علاقے میں ایک نئے فتنے کا پیش خیمہ قرار دیا جارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
19 جون 2013 - 19:30
News ID: 431641
رپورٹوں کےمطابق طالبان کےترجمان نے کہا ہے کہ طالبان آج قطرميں امریکی حکام سے ملاقات اور مذاکرات کریں گے۔