اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے المیادین چینل سے گفتگو میں کہاکہ علاقے کے مسائل ایران کی شرکت کے بغیر حل نہیں کئے جاسکتے۔ علی اکبر صالحی نے کہا کہ جینوا ٹو کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے ہمیں زبانی دعوت دی گئي ہے۔ انہوں نے بحرین کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بحرین میں مداخلت کرنے سے کوئي فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کے مسائل حل کرنے کے لئے سعودی عرب سے تعاون کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے امریکہ سے مذاکرات کے بار ےمیں کہا کہ ایران دوطرفہ اعتماد پر مبنی مذاکرات کا خواہاں ہے۔........242
18 جون 2013 - 19:30
News ID: 431437
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ شام میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بیرونی ملکوں کی دشمنی کا نتیجہ ہے۔