اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف سڑکیں بند کردیں۔اطلاعات کے مختلف سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں سعودی جیلوں میں قید خواتين اور بچوں کی رہائي کے لئے دھرنا دیا جارہا ہے۔ ادھر سعودی عرب کے مرکزی شہر بریدہ میں ہزاروں افراد نے سعودی کارندوں کے ہاتھوں قید شدہ خواتین کی رہائي پر تاکید کرتے ہوئے دھرنا دیا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ خواتین ہماری ریڈ لائين ہیں اور انہیں فورا رہا کیاجائے۔ ادھر قصیم شہر میں بھی جوانوں نے بڑا مظاہرہ کرکے سعودی کارندوں کے ہاتھوں خواتین کو زدوکوب کئےجانے کی مذمت کی ۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں خواتین نےبھی احتجاجی مظاہرے کرکے سعودی کال کوٹھریوں سے بچوں اور خواتین کی رہائي کیا مطالبہ کیا ہے۔قابل ذکرہے کہ آل سعود کے کارندوں نے ریاض میں قید خواتین کی رہائي میں پینتیس روز کی تاخیر کا اعلان کیا تھاجس پر عوام نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ادھر بریدہ کے حکام نے بھی اعلان کیا ہےکہ خواتیں کو دس دنوں بعد رہا کیا جائے گا ۔ شہر بریدہ اور ریاض میں خواتین نے اپنے رشتہ داروں کی رہائي کے لئے مظاہرہ کیا تھاجس کے بعد سعودی کارندوں نے انہیں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی کی تصدیق کرتےہوئے سیاسی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کیا ہے۔ آل سعود کی کال کوٹھریوں میں دسیوں برسوں سے تیس ہزار کے قریب سیاسی شخصیتیں قید ہیں جنہیں فراموش شدہ قیدیوں کا نام دیا گيا ہے۔ آل سعود نے ان لوگوں کو بغیر کسی مقدمے کے قید میں رکھا ہے۔...........242
18 جون 2013 - 19:30
News ID: 431421
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف سڑکیں بند کردیں۔