ابنا: اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر نے ڈرون جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ امریکہ کے ڈرون حملے انتقامی کاروائیوں کی وجہ بنتے ہیں اور ان سے شدت پسندی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے تاکید کی کہ ڈرون حملوں کے معاملات پر جامع مذاکرات کی ضرورت ہے۔ قابل ذکر امریکہ نے کئي برسوں سے پاکستان کے قبائيلی علاقوں پر ڈرون حملے کررہا ہے جس میں بے شمار نہتے لوگ مارے گئے ہیں۔ امریکہ کا کہنا ہےکہ وہ ڈرون طیاروں سے القاعدہ اور طالبان کے عناصر کو نشانہ بناتا ہے لیکن ان حملوں میں مارے جانے والے اکثر افراد کا تعلق عام شہریوں سے ہے۔ پاکستانی حکومت اور عوام نے امریکہ کی ڈرون جارحیت پر شدید احتجاج کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 جون 2013 - 19:30
News ID: 431159
اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر نے ڈرون جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں۔