17 جون 2013 - 19:30
بغداد کے امام باڑے حبیب بن مظاہر میں دھماکہ

بغداد کے شمال مشرق میں واقع امام باڑے حبیب بن مظاہر میں ہونے والے بم دھماکے میں ۷ افراد کے شہید اور ۲۰ کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بغداد کے شمال مشرقی علاقے قاہرہ میں واقع امام باڑے حبیب بن مظاہر میں نماز ظہر کے وقت ایک خودکش بم دھماکے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ۷ افراد شہید اور ۲۰ زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ عراقی شیعوں کا امام باڑہ ’’حبیب بن مظاہر‘‘ بغداد کے شمال مشرق میں واقع ہے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲